1. خطرے کی انتباہ
متوقع صارفین درج ذیل خطرات کی انتباہ کو بہت دھیان سے پڑھ لیں۔ برائے کرم نوٹ کر لیں کہ ہم فنانشیل آلات کی ڈیلنگ سے منسلک تمام خطرات کو نہ کھوجتے ہیں اور نہ ہی سمجھاتے ہیں۔ ہم ان خطرات کی عمومی طبیعت کو کھرے انداز میں بغیر گھمائے پھرائے بیان کرتے ہیں جن کا سامنا آپ کو فنانشیل آلات سے ڈیل کرتے ہوئے ہو سکتا ہے۔
بالخصوص، Contracts for Difference ('CFDs') گھمبیر فنانشیل پروڈکس ہیں اور ہر قسم کے سرمایہ کاروں کے لیے مناسب نہیں۔ CFDs لیورج والی پروڈکٹس ہیں جو آپ کے موجودہ اوپن پوزیشن کو بند کرنے کے انتخاب کے بعد میچور ہوتی ہیں۔ CFDs میں سرمایہ کاری کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ایک بڑا خطرہ مول لے رہے ہیں جس کا نتیجہ آپ کا تمام سرمایہ ڈوب جانے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔
جب تک کہ صارف فنانشیل آلات سے منسلک خطرات کے بارے میں مکمل طور پر جان اور سمجھ نہیں لیتا اسے کسی تجارتی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ آپ کو صرف اتنا ہی داؤ پر لگانا چاہیے جتنا آپ نقصان برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ForexTime (FXTM) صارفین کو سرمایہ کاری، سرمایہ کاری میں ممکنہ ٹرانزیکشنز، یا فنانشیل آلات کے حوالے سے کوئی سرمایہ کاری کا مشورہ نہیں دے گا، نہ ہی ہم کسی سرمایہ کاری کی تجویز کریں گے۔ صارفین کو اپنے فنانشیل اسٹیٹس اور مقاصد کے حساب سے خود طے کرنا ہو گا کہ انہیں کس فنانشیل آلے کا انتخاب کرنا چاہیے قبل اس کے کہ وہ اکاؤنٹ کھولیں ہمارے ForexTime (FXTM) پر۔ اگر کوئی صارف فنانشیل آلات کی تجارت سے منسلک خطرات کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہے تو اسے چاہیے کہ کسی آزاد فنانشیل مشیر سے مشورہ حاصل کرے۔ اگر صارف آزاد فنانشیل مشیر سے مشورہ حاصل کرنے کہ بعد بھی خطرات کو سمجھنے سے قاصر ہے تو پھر اسے تجارت سے مکمل طور پر دور رہنا چاہیے۔ فنانشیل آلات کی خرید و فروخت میں نمایاں نقصانات اور صدمات کا خطرہ شامل ہے اور ہر صارف کو واضح طور پر معلوم ہونا سرمائے کی قیمت کم اور زیادہ دونوں ہو سکتی ہے، تمام نقصانات کے ذمہ دار صارفین خود ہیں جو کہ ایک بار تجارت کا فیصلہ کر لینے کے بعد ابتدائی سرمائے سے بھی تجاوز کر سکتے ہیں۔
2. اعتراف
تکنیکی خطرہ
- معلوماتی مواصلات، برقی یا کسی اور سسٹم میں ناکامی یا خرابی کی صورت میں ہونے والے فنانشیل نقصانات کے خطرات کا ذمہ دار گاہک ہوگا۔ سسٹم میں خرابی پیدا ہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ اس آرڈر پر یا تو اس کی ہدایات کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوگا یا پھر سرے سے عملدرآمد ہی نہیں ہو پائے گا۔ کمپنی ایسی کسی بھی خرابی کی صورت میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرے گی۔
- صارف ٹرمینل کے ذریعے تجارت کرتے ہوئے گاہک ذمہ دار ہوگا فنانشیل نقصانات کے خطرے کا جو کہ ان کی وجہ سے ہو سکتے ہیں:
- (a) گاہک یا کمپنی کے ہارڈ ویئر یا سافٹ فیئر میں خرابی، بد عملی یا غلط استعمال؛
- (b) کمزور انٹرنیٹ کنیکشن چاہے وہ گاہک کی طرف سے ہو یا کمپنی کی طرف سے یا پھر دونوں کی طرف سے، یا رکاوٹیں یا ٹرانسمیشن بلیک آؤٹس یا عوامی بجلی کے نیٹ ورکس میں خرابی یا ہیکر کے حملے یا کنیکشن کا زیادہ لوڈ؛
- (c) صارف ٹرمینل میں غلط سیٹنگز؛
- (d) صارف ٹرمینل اپ ڈیٹس میں تاخیر؛
- (e) صارف ٹرمینل یوزر گائیڈ اور کمپنی کی ویب سائٹ میں بیان شدہ لاگو ہونے والے اصولوں کی طرف گاہک کی لا پرواہی۔
- گاہک کو اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ ڈیل کے بہاؤ کی زیادتی کے وقتوں میں گاہک کو ڈیلر سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ قائم رکھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، خاص طور پر تیز مارکیٹ میں (مثال کے طور پر جب اہم میکرو اکانومک اشارے ریلیز ہوتے ہیں)۔
مارکیٹ کی خلافِ معمول صورتحال
- گاہک اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ مارکیٹ کی خلافِ معمول صورت حال میں ہدایات اور درخواستوں پر عملدرآمد کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے۔
تجارتی پلیٹ فارم
- گاہک اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی ہدایت یا درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ ایک بار جب گاہک ہدایت یا درخواست بھیج دیتا ہے تو اس گاہک کی طرف سے بھیجی جانے والی مزید ہدایات اور درخواستیں نظر انداز کردی جاتی ہیں اور "آرڈر لاک ہوچکا ہے" کا پیغام نمودار ہو جاتا ہے جب تک کہ پچھلی ہدایت یا درخواست پر عملدرآمد پورا نہ ہو جائے۔
- گاہک اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ کوٹس فلو معلومات کا واحد قابل بھروسہ ذریعہ اصلی لائیو سرور کا کوٹس بیس ہے۔ صارف ٹرمینل میں موجود کوٹس بیس کوٹس فلو معلومات کا قابل بھروسہ ذریعہ نہیں ہے کیونکہ صارف ٹرمینل اور سرور کے درمیان کنیکشن کسی بھی وقت منقطع ہو سکتا ہے یعنی آسان الفاظ میں کہا جائے تو یہ کہ کچھ کوٹس صارف ٹرمینل تک نہیں پہنچ پاتے۔
- گاہک اعتراف کرتا ہے کہ جب گاہک آرڈر لگانے والی/بدلنے والی/ڈیلیٹ کرنے والی ونڈو یا پوزیشن کھولنے/بند کرنے والی ونڈو کو بند کر دیتا ہے، تو ہدایت یا درخواست جو سرور کہ بھیجی جا کی ہو اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔
- ایسی صورت میں کہ گاہک کو پچھلی ہدایت پر عملدرآمد ہونے کا نتیجہ نہ موصول ہوا ہو مگر وہ اپنی ہدایت کو دوہرانا چاہتا ہو تو گاہک کو ایک کے بجائے دو ٹرانزیکشنز کر بیٹھنے کا خطرہ قبول کرنا چاہیے البتہ گاہک کو "آرڈر لاک ہو چکا ہے" کا پیغام بھی موصول ہو سکتا ہے جیسا کہ اوپر پوائنٹ 2.5 میں بیان کیا گیا ہے۔
- گاہک اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ اگر پینڈنگ یعنی منظوری کے لیے رکے ہوئے آرڈر پر پہلے ہی عملدرآمد ہو چکا ہے مگر گاہک اس کے لیویل کو یا غالباً مکمل ہو چکے آرڈرز میں تبدیلی کرنے کی ہدایت بیک وقت بھیج دیتا ہے تو جس ہدایت پر عمل ہو گا وہ ہے اسٹاپ لاس اور/یا ٹیک پرافٹ لیولز میں تبدیلی والی ہدایت اس پوزیشن کے لیے جو پنڈنگ آرڈر کے ٹریگر ہونے پر اوپن کی گئی تھی۔
مواصلات
- گاہک کسی بھی ایسے مالی نقصان کے خطرے کو قبول کرتا ہے جو کمپنی کی طرف سے کوئی نوٹس دیر سے ملنے یا پھر سرے سے نہ ملنے کی صورت میں ہو سکتا ہے۔
- گاہک اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ ای میل کے ذریعے سے بھیجی جانے والی غیر پوشیدہ معلومات کسی غیر مجازی رسائی سے محفوظ نہیں۔
- ایسے کسی بھی خطرے کا ذمہ دار گاہک خود ہے کہ اگر تجارتی پلیٹ فارم کے اندر بھیجے جانے والے میل میسجز جو کہ کمپنی کی طرف سے گاہک کو بھیجے جاتے ہیں اس تک نہ پہنچیں کیونکہ وہ 3 دن کے اندر خود ہی ضائع ہو جاتے ہیں۔ .
- کمپنی کی طرف سے بھیجی جانے والی معلومات کی پرائیویسی کا مکمل ذمہ دار گاہک خود ہے اور وہ مالی نقصانات کے ایسے خطرات کو قبول کرتا ہے جو کسی غیر مجازی تیسرے فریق کی گاہک کے تجارتی اکاؤنٹ میں دخل اندازی کی صورت میں ہو سکتے ہیں۔
- اس صورت میں کمپنی کی کوئی ذمہ داری نہ ہوگی اگر کسی مجازی/غیر مجازی تیسرے فریق کے پاس تفصیلات بشمول برقی پتے، برقی مواصلات اور ذاتی ڈیٹا، رسائی کے لیے ضروری ڈیٹا کی معلومات ہیں جبکہ اوپر بیان کی گئی چیزیں کمپنی یا کسی اور پارٹی کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ یا کسی اور ذریعہ مواصلات، ٹیلی فون یا کسی اور برقی ذرائع سے نشر کی جا رہی ہوں۔
Force Majeure ایونٹ
- Force Majeure ایونٹ کی صورت میں گاہک کو مالی نقصانات کے خدشات کو قبول کرنا ہوگا۔
3. خطرے کی انتباہ کا نوٹس برائے ذر مبادلہ اور اختراجی مصنوعات
- یہ نوٹس ذر مبادلہ اور ڈیری ویٹو یعنی اختراجی مصنوعات جیسے کہ فیوچرز، آپشنز اور Contracts for Differences سے منسوب تمام خدشات اور اہم عوامل کا اظہار نہیں کر سکتا۔ آپ کو ان مصنوعات میں تب تک ڈیل نہیں کرنا چاہیے جب تک کہ آپ ان کے مزاج اور خدشات کی وسعت سے پوری طرح آشنا نہ ہو جائیں۔ آپ کو اس حوالے سے بھی مطمئن ہونا چاہیے کہ یہ پراڈکٹ آپ کے حالات اور مالی پوزیشن کی روشنی میں آپ کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔ مختلف حکمتِ عملیاں جیسے کہ "اسپریڈ پوزیشن" یا "اسٹریڈل" یعنی پھیلاؤ بھی اتنی ہی پر خطر ہو سکتی ہیں جتنی کہ سادہ لانگ یا شارٹ پوزیشن۔
اگرچہ فاریکس اور اختراجی آلات سرمایہ کاری کے خدشات کو مینج کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں مگر ان میں سے کچھ مصنوعات ایسی ہیں جو بہت سے سرمایہ کاروں کے لیے موزوں نہیں۔ آپ کو تب تک اختراجی مصنوعات کی بلواسطہ یا بلا واسطہ ڈیلنگز سے منسلک نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ آپ ان سے منسوب تمام خطرات کو جان اور سمجھ نہیں لیتے اور یہ کہ اس میں آپ کا سارا پیسہ بھی ڈوب سکتا ہے۔ مختلف آلات میں خطرات کی مختلف سطحیں ہوتی ہیں اور آپ کو ایسے آلات کی تجارت کا فیصلہ کرنے سے پہلے درج ذیل نکات کے بارے میں باخبر ہونا ضروری ہے:
لیورج کا اثر
- مارجن تجارتی حالات میں مارکیٹ کی چھوٹی حرکات بھی گاہک کے تجارتی اکاؤنٹ پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ تمام اکاؤنٹس لیورج کے اثر کے زیرِ تحت ہی تجارت کرتے ہیں۔ گاہک کو یہ بات جاننا ہوگی کہ اگر مارکیٹ گاہک کے خلاف چل جاتی ہے تو گاہک کو ڈپازٹ شدہ فنڈز سے زیادہ نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ تمام خطرات، مالی ذرائع جن کا گاہک استعمال کرتا ہے اور منتخب کردہ تجارتی حکمتِ عملی، سب چیزوں کا ذمہ دار گاہک خود ہے۔
یہ بہت ضروری ہے کہ گاہک مارجن لیول کو (ایکویٹی کی شرح اور ضروری مارجن کا تناسب جس کا حساب ایکیوٹی/ضروری مارجن٭100% سے لگایا جاتا ہے) 1,000% سے کم ہرگز نہ ہونے دیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ جب گاہک کے لیے اوپن پوزیشنز سنبھالنا مکمن نہ ہو تو اسٹاپ لاس کا آرڈر لگا کر ممکنہ نقصانات کو روکے اور ٹیک پرافٹ کر کہ اپنا منافع اکھٹا کر لے۔
گاہک تجارتی اکاؤنٹ پر وقتی اضافی فری مارجن پر جو کہ منافع بخش پوزیشن کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہو (اور بعد میں کمپنی کی طرف سے منسوخ کر دیا جائے) پوزیشن کھولنے Error Quote (اسپائیک) پر کھولی گئی یا پھر Manifest Error کے نتیجے میں حاصل ہونے والے کوٹ پر کھولی گئی پوزیشنز پر ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار خود ہوگا۔
شدید غیر یقینی والے آلات
- کچھ آلات کی تجارت دن بھر کی رینج کے اندر قیمتوں کی انتہائی غیر مستحکم حرکات کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس لیے، گاہک کو چاہیے کہ اس بات کو دھیان میں رکھے کہ منافع کے ساتھ ساتھ نقصان کا بھی بڑا خطرہ موجود ہے۔ اختراجی مالی آلات کی قیمت اس اثاثے کی قیمت سے نکالی جاتی ہے جن کی طرف آلات اشارہ کرتے ہیں (مثال کے طور پر کرنسی، اسٹاک، میٹلز اور انڈائیسز وغیرہ)۔ اختراجی مالی آلات اور متعلقہ مارکیٹیں بہت غیر مستحکم ہو سکتی ہیں۔ آلات اور اثاثہ جات کی قیمتیں تیزی سے اوپر نیچے ہو سکتی ہیں اور بہت حد تک اوپر نیچے ہو سکتی ہیں اور گمان سے باہر واقعات اور حالات میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں جن میں سے کسی پر بھی گاہک یا کمپنی کا کوئی اختیار نہیں۔ مارکیٹ کے مخصوص حالات میں گاہک کے تعین شدہ دام پر آرڈر کا عملدرآمد ممکن نہیں جس کی وجہ سے نقصانات ہو سکتے ہیں۔ آلات اور اثاثہ جات کی قیمتوں پر گہرا اثر دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ سپلائی اور مانگ کے بدلتے رشتے، سرکاری، ذراعتی، کمرشل اور تجارتی پروگرامات اور پالیسیاں، قومی اور بین الاقوامی سیاسی اور معیشتی تہوار اور متعلقہ مارکیٹ کی جگہ پر پروان چڑھنے والے نفسیاتی خصوصیات بھی ڈالتی ہیں۔ اس لیے، اسٹاپ لاس آرڈر نقصان کے آگے باڑ لگانے کی ضمانت نہیں۔
گاہک اس بات کو اعتراف کرتا ہے اور قبول کرتا ہے کہ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی معلومات سے قطع نظر، آلات کی قدر میں ترقی یا تنزلی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سرمایہ کاری بے قدر ہی ہو جائے۔ ایسا تجارت پر لاگو ہونے والے مارجننگ سسٹم کی وجہ سے ہوتا ہے جو عام طور پر مجموعی معاہدے کی قیمت کی شرائط میں مسابقتاً کم ڈپازٹ اور مارجن رکھتے ہیں تاکہ متعلقہ مارکیٹ میں ہونے والی نسبتاً چھوٹی حرکات بھی گاہک کی تجارت پر غیر متناسب انداز میں ڈرامائی اثر ڈال سکیں۔ اگر زیرِ بحث مارکیٹ کی حرکت گاہک کے حق میں ہے تو گاہک کو اچھا منافع مل سکتا ہے مگر مارکیٹ کی اتنی ہی چھوٹی مخالف حرکت نہ صرف فوری طور پر گاہک کے تمام ڈپازٹ کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے بلکہ گاہک کو اضافی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
لیکویڈیٹی
- بہت سے بنیادی اثاثے فوری طور پر لیکیویڈ نہیں بنتے جس کی وجہ ہوتی ہے ان اثاثہ جات کی ڈیمانڈ میں کمی اور یہ کہ گاہک انکی قدر کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر پاتا یا پھر منسلک خطرات کی وسعت کے بارے میں نہیں جان پاتا۔
فیوچرز
- فیوچرز کی لین دین میں فیوچر تاریخ پر معاہدے کے زیرِ گفتگو اثاثے کی ڈیلیوری کو بنانا یا لینا یا کچھ احوال میں پوزیشن کو نقدی کے ساتھ بٹھانا لازم ہے۔ ان میں خطرات کا گہرا عنصر شامل ہے۔ فیوچرز تجارت میں اکثر قابلِ حاصل گیئرنگ یا لیورج کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک چھوٹا ڈپازٹ یا پیشگی ادائیگی بڑے نقصانات یا پھر منفعت کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ چھوٹی حرکت آپ کے سرمائے کی قدر میں مقدار کی صورت میں بڑی حرکت کا سبب بن سکتی ہے اور یہ امر آپ کے خلاف بھی جا سکتا ہے اور آپ کے حق میں بھی۔ فیوچرز کی لین دین اپنے اندر غیر یقینی ذمہ داری رکھتی ہے اور آپ کو ان کے پوشیدہ معنوں کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے بالخصوص مارجننگ ضروریات کے جو کہ درج ذیل ہیں۔
آپشنز
- مندرجہ ذیل حالات کے لیے مختلف اوصاف رکھنے والے بہت سارے مختلف قسم کے آپشنز ہیں۔
خریداری کے آپشنز
خریداری کے آپشنز میں بیچنے کے آپشنز کی بہ نسبت کم خطرات ہوتے ہیں کیونکہ اگر زیرِ غور اثاثے کی قیمت آپ کے خلاف جاتی ہے تو آپ آپشن کو چھوڑ سکتے ہیں۔ حد سے حد نقصان پریمیئم تک محدود ہوگا کسی بھی کمیشن یا دیگر ٹرانزیکشن چارجز سمیت۔ البتہ اگر آپ فیوچرز معاہدے پر کال آپشن خریدتے ہیں اور بعد میں آپشن پر عمل کرتے ہیں تو آپ فیوچر حاصل کر لیں گے۔ اس سے آپ فیوچرز میں بیان کردہ خطرات اور سرمایہ کاری کی غیر یقینی ذمہ داری کا سامنا کر سکتے ہیں۔
آپشنز لکھنا:
اگر آپ آپشن لکھتے ہیں تو منسلک خطرہ خریدنے کے آپشن سے کئی زیادہ بڑا ہے۔ آپ پر اپنی پوزیشن کے لیے مارجن برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہو سکتی ہے اور موصول ہونے والے پریمئیم سے کئی زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپشن لکھنے سے آپ قانونی طور پر پابند ہو جاتے ہیں انڈر لائینگ اثاثے کو خریدنے یا بیچنے کے لیے اگر آپشن آپ کے خلاف ایکسرسائز ہوتا ہے چاہے مارکیٹ قیمت آپ کی ایکسرسائز قیمت سے کتنی ہی مختلف کیوں نہ ہو گئی ہو۔ اگر آپ پہلے سے اس اثاثے کے مالک ہیں جسے آپ نے بیچنے کا معاہدہ کر لیا ہے (اس وقت آپشنز کورڈ یا ڈھکے ہوئے آپشنز کہلائے جائینگے) تو خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ اس مخفی اثاثے کے مالک نہیں ہیں (ان کورڈ آپشنز) تو خطرہ لا محدود ہے۔ صرف تجربہ کار افراد کو ہی ان کورڈ آپشنز کے ساتھ جانا چاہیے اور وہ بھی صرف لاگو ہونے والی پوری شرائط اور ممکنہ خطرات کی مکمل تفصیلات کو محفوظ کرنے کے بعد۔
Contracts for Differences
- کمپنی کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے دستیاب CFDs فراہم نہ ہو سکنے والے اسپاٹ ٹرانزیکشنز ہیں جو کرنسی ریٹس، کموڈیٹی، اسٹاک مارکیٹ انڈائسز اور شیئر قیمتوں کے بدلاؤ پر منافع بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور انڈر لائینگ آلات کہلاتے ہیں۔ اگر انڈر لائینگ آلے کی حرکت گاہک کے حق میں ہے تو گاہک اچھا منافع حاصل کر سکتا ہے مگر اتنی ہی چھوٹی مخالف حرکت نہ صرف گاہک کے سارے ڈپازٹ کا نقصان کر سکتی ہے بلکہ اسے اضافی کمیشنز اور دیگر خرچہ جات بھی بھگتنے پڑیں گے۔ اس لیے، گاہک کو تب تک CFDs میں داخل نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ وہ اپنے سرمائے پر لگے سارے پیسے اور اضافی کمیشنز کے ساتھ ساتھ دیگر خرچہ جات کا نقصان اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔
Contract for Differences میں سرمایہ کاری میں بھی اتنے ہی خطرات شامل ہیں جتنے کہ فیوچر یا آپشن میں اور آپ اوپر دیے گئے ان تمام خطرات سے باخبر ہونا چاہیے۔ Contract for Differences کی لین دین میں غیر یقینی ذمہ داری بھی شامل ہے اور آپ کو ان سب کے بارے میں جو اوپر بیان کیے گئے ہیں باخبر ہونا چاہیے۔
اختراجی اشیاء میں آف ایکسچینج ٹرانزیکشنز
- CFDs، فاریکس اور قیمتی میٹلز آف ایکسچینج ٹرانزیکشنز ہیں۔ جہاں کچھ آف ایکسچینج مارکیٹیں بہت زیادہ لیکویڈ ہوتی ہیں، آف ایکسچینج یا ناقابلِ منتقل اختراجی اشیاء کی ٹرانزیکشنز میں خطرات زیادہ ہوتے ہیں بںسبت ایکسچینج اختراجی اشیاء کے کیونکہ اوپن پوزیشن کو بند کرنے کے لیے کوئی ایکسچینج مارکیٹ نہیں ہوتی۔ موجودہ پوزیشن کو لیکویڈیٹ کرنا، آف ایکسچینج ٹرانزیکشن سے ابھرنے والی پوزیشن کی قیمت کا حساب لگانا یا خطرے کا حساب لگانا ناممکن ہو سکتا ہے۔ بولی اور دام کی قیمتوں کو کوٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور ویسے بھی یہ ان آلات کے ڈیلرز قائم کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے جائز دام مقرر کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
کمپنی کے ساتھ CFDs، فاریکس اور قیمتی میٹلز کی لین دین کے حوالے سے کمپنی ایک تجارتی پلیٹ فارم استعمال کر رہی ہے CFDs میں ٹرانزیکشنز کے لیے جو ایک معروف ایکسچینج کے طور بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ملٹی لیٹرل تجارتی سہولت نہیں نہ ہی اس جیسا تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔
بیرونی مارکیٹیں
- بیرونی مارکیٹوں میں مختلف خطرات ہوتے ہیں۔ درخواست کرنے پر کمپنی متعلقہ خطرات اور تحفظات (اگر ممکن ہوئے تو) کی تفصیلات فراہم کرے گی جو کسی بھی بیرونی مارکیٹ میں پائے جاتے ہیں، بشمول اس بیرونی فرم کی غلطی جس سے وہ ڈیل کرتے ہیں اس کی ذمہ داری کس حد تک قبول کی جائے گی۔ بیرونی مارکیٹوں یا بیرونی ڈنامنیٹڈ معاہدوں میں کی جانے والی ٹرانزیکشنز میں ہونے والے ممکنہ منافع یا نقصانات کا انحصار ذر مبادلہ کے ریٹس میں اونچ نیچ پر ہوگا۔
کانٹینجنٹ لائیبلٹی انویسٹمنٹ ٹرانزیکشنز
- کانٹنجمنٹ لائبیلیٹی انویسٹمنٹ ٹرانزیکشنز، جو کہ مارجنڈ ہوتی ہے، مطالبہ کرتی ہیں کہ آپ قیمتِ خرید کے مخالف ادائیگیوں کی سیریز بنائیں بجائے پوری قیمتِ خرید فوری طور پر یکمشت ادا کرنے کے۔ مارجن ضرورت منحصر کرتی ہے آلے کے انڈر لائینگ اثاثے پر۔ مارجن ضروریات مقرر شدہ ہو سکتی ہیں یا پھر انڈر لائینگ آلے کے موجودہ دام سے ان کا حساب لگایا جا سکتا ہے اور یہ کمپنی کی ویب سائٹ پر مل سکتا ہے۔ .
اگر آپ فیوچرز، Contracts for Differences میں تجارت کرتے ہیں یا آپشنز فروخت کرتے ہیں تو آپ کو آپ کی پوزیشن اوپن اور مینٹین کرنے کے لیے اپنے پورے ڈپازٹ شدہ فنڈز کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کے مخالف چل پڑتی ہے تو آپ کو اپنی پوزیشن مینٹین کرنے کے لیے مختصر وقت میں کافی اضافی فنڈز ڈپازٹ کروانے پڑ سکتے ہیں۔ اگر آپ دیے گئے وقت میں ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو آپ کی پوزیشن نقصان پر لیکویڈیٹ ہو جائے گی اور حاصل شدہ کمی کے ذمہ دار آپ ہونگے۔ یہ بات نوٹ کر لیجیے کہ نقصان کرتی ہوئی پوزیشن کو جاری رکھنے کے لیے گاہک کو مارجن کال دینا کمپنی کی ذمہ داری نہیں۔
اگر ٹرانزیکشن مارجنڈ نہیں ہے تو پھر بھی مخصوص صورتحال میں اضافی پیمنٹس لازم ہو سکتی ہیں جو کہ آپ کے معاہدے کے وقت داخل کی گئی اماؤنٹ سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔
ایسی کانٹنجنٹ لائبیلیٹی انویسٹمنٹ ٹرانزیکشنز جن کی تجارت کسی مانی ہوئی یا بااختیار انوسیٹمنٹ ایکسچینج کے قوانین کے تحت نہیں آتیں آپ کو زیادہ بڑے خطرے کے دہانے پر لا کھڑا کرتی ہیں۔
کولیٹرل
- اگر آپ تحفظ کے طور پر کمپنی کے میں کولیٹرل دپازٹ کرتے ہیں تو اس کی ٹریٹمنٹ ٹرانزیکشن کی قسم اور جس جگہ اس کی تجارت کی جارہی ہے اس حساب سے کی جائے گی۔ آپ کے کولیٹرل کی ٹریٹمنٹ میں خاطر خواہ فرق ہو سکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ آپ کسی جانی مانی یا بااختیار انویسٹمنٹ ایکسچینج پر تجارت کر رہے ہیں جو ایکسچینج لاگو کرنے کے قوانین (اور منسلک کلئیرنگ ہاؤس)، یا آف ایکسچینج تجارت کر رہے ہیں۔ ڈپازٹ شدہ کولیٹرل آپ کے جاگیر کی حیثیت سے اپنی شناخت کھو سکتا ہے جب آپ سے ہونے والی ڈیلنگز لے لی جائینگی۔ اگرچہ کہ آپ کی ڈیلنگز آخر میں منافع بخش ثابت ہوں پھر بھی ایسا ضروری نہیں کہ آپ کو بلکل وہی اثاثے واپس مل پائیں جو آپ نے ڈپازٹ کیے تھے اور آپ نقد ادائیگی قبول کرنا ہو گی۔ آپ کو اپنی فرم سے معاملات طے کر لینے چاہیئیں کہ آپ کا کولیٹرل کیسے ڈیل ہوگا۔
کمیشنز اور ٹیکسز
- جب آپ تجارت شروع کریں تو آپ کو تمام کمیشنز اور دیگر چارجز کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے جس کہ آپ ذمہ دار ہونگے۔ اگر چارجز مانیٹری شرائط میں ظاہر نہیں کیے جاتے (مثال کے طور پر معاہدے کی قیمت کی شرح کہ طور پر) تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ چارجز کی اصلی مانیٹری قیمت سمجھتے ہیں۔
- اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ فنانشیل آلات میں گاہک کی تجارت بشمول اختراجی آلات کے ٹیکس یا کسی اور ڈیوٹی کی زد میں آسکتی ہیں بوجہ قانون سازی میں تبدیلی اور ذاتی حالات کے۔ کمپنی اس بات کی ضمانت نہیں دیتی کہ کوئی ٹیکس یا دوسری اسٹیمپ ڈیوٹی ادا نہیں کرنی ہوگی۔ کسی بھی قسم کے ٹیکسز اور/یا دوسری ڈیوٹی جو تجارت کے حوالے سے ادا کرنی پڑ جائے اس کی کوئی ذمہ داری گاہک کی ہے۔
تجارت کی معطلی
- مخصوص تجارتی حالات میں کسی پوزیشن کو لیکویڈیٹ کرنا مشکل یا ناممکن ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایسا تب ہو سکتا ہے جب قیمتیں تیزی سے متحرک ہوں اور ایک ہی تجارتی سیشن میں قیمتیں اس قدر اوپر نیچے ہو جائیں کہ قوانین کے تحت متعلقہ ایکسچینج تجارت کو معطل یا ممنوع کرنا پڑے۔ ایسی صورت میں اسٹاپ لاس آرڈر لگانے کا مطلب بھی لازمی طور پر آپ کی رقوم کے نقصانات کو روک نہیں سکتا کیونکہ مارکیٹ کنڈیشنز ایسے آرڈر کا مقررہ قیمت پر عمل کرنا ناممکن بنا دیتی ہیں۔ مزید یہ کہ مارکیٹ کے مخصوص حالات میں اسٹاپ لاس آرڈر پر عملدرآمد مقررہ قیمت سے بھی بدتر ثابت ہو سکتا ہے اور اصل نقصانات امید سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔
کلئیرنگ ہاؤس تحفظات
- کئی ایکسچینجز پر، آپ کے فرم کی ٹرانزیکشن پر کارکردگی (یا تیسرے فریق کی جس سے وہ آپ کی طرف سے ڈیلنگ کرتا ہے) ایکسچینج یا کلئیرنگ ہاؤس سے ضمانت شدہ ہوتی ہے۔ البتہ یہ ضمانت آپ کو زیادہ تر حالات میں کور کرنے میں آپ کو یعنی گاہک کو کور کرنے میں ناکام رہتی ہے اور اس صورت میں بھی آپ کو تحفظ فراہم نہیں کر پائے گی اگر آپ کی فرم یا کوئی اور پارٹی آپ کے فرائض میں کوتاہی کرتی ہے۔ درخواست پر کمپنی آپ کو کلیئرنگ ضمانت کے تحت فراہم کردہ تحفظات کی تفصیل بیان کرے گی جو کسی آن ایکسچینج ڈیری ویٹوز یعنی اختراجی اشیاء جن میں آپ ڈیل کرتے ہیں ان پر لاگو ہوتے ہیں۔ تجارتی آپشنز کے لیے کوئی کلیئرنگ ہاؤس نہیں ہوتا، نہ ہی عام طور پر آف ایکسچینج آلات کے لیے ہوتا ہے جن کی تجارت کسی جانی مانی یا بااختیار انوسیٹمنٹ ایکسچینج کے قوانین زیرِ تحت تجارت نہیں ہوتی۔
دیوالیہ
- کمپنی کے دیوالیے یا کوتاہی کی صورت میں پوزیشنز آپ کی اجازت کے بغیر لیکویڈیٹ یا بند ہو سکتی ہیں۔ ایسے حالات میں آپ کو اپنے اصل اثاثے جن کو آپ نے کولیٹرل کے طور پر درج کیا ہو واپس نہیں مل پائینگے اور آپ کو میسر پیمنٹس نقدی یا کسی اور صورت میں جسے مناسب گردانا جائے گا قبول کرنا ہونگی۔
- سیگریگیڈٹ فنڈز یعنی علیحدہ علیحدہ رکھے ہوئے فنڈز قابلِ اطلاق ریگولیشنز سے فراہم کردہ تحفظات کے زیرِ اثر ہونگے۔
- نان سیگریگیڈٹ فنڈز یعنی ایک ساتھ رکھے ہوئے فنڈز قابلِ اطلاق ریگولیشنز سے فراہم کردہ تحفظات کے زیرِ اثر نہیں ہونگے۔ نان سیگریگیڈٹ فندذ کمپنی کے پیسوں میں سے سیگریگیٹ یعنی علیحدہ نہیں ہونگے اور کمپنی کے بزنس کے عمل میں استعمال کیے جائنگے اور کمپنی کے دیوالیے کی صورت میں آپ کو جنرل قرض خواہ کی حیثیت دی جائے گی۔
4. تیسرے فریق کے خطرات
یہ نوٹس آپ کو قابلِ اطلاق قانون سازی کی مناسبت سے فراہم کیا گیا ہے۔
- کمپنی کو گاہک کی طرف سے موصول ہونے والی رقم کسی تیسرے فریق کو بھیجنی پڑ سکتی ہے (مثال کے طور پر بینک، مارکیٹ، درمیانی بروکر، OTC کاؤنٹر پارٹی یا کلیئرنگ ہاؤس) جس سے رقم روکی جا سکے یا کنٹرول کی جا سکے تاکہ اس فرد سے ٹرانزیکشن مؤثر ہو سکے یا پھر ٹرانزیکش کے حوالے سے گاہک کے کولیٹرل فراہم کرنے کی ذمہ داری کو مطمئن کیا جا سکے (مثال کے طور پر مارجن ضرورت)۔ تیسرے فریق جس کے پاس گاہک کی موصول شدہ رقم بھیجی جائے گی کی طرف سے لیے جانے والے کوئی بھی ایکشن یا انحراف کی ذمہ دار کمپنی نہیں ہو گی۔
- جس تیسری فریق کو کمپنی رقم بھیجے گی وہ اسے omnibus اکاؤنٹ میں روک کر رکھ سکتا ہے اور اس کی وجہ سے تیسرے فریق اور گاہک کی رقم میں فرق کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ تیسرے فریق کے دیوالیے یا اس جیسے کسی اور حالات میں کمپنی گاہک کی طرف سے تیسرے فریق پر صرف ایک غیر محفوظ دعوہ ہی کر سکتی ہے اور گاہک کو یہ خطرہ اٹھانا پڑے گا کہ تیسرے فریق سے موصول ہونے والی رقم گاہک کی طرف سے دعوہ کی گئی رقم کے مقابلے ناکافی ہوگی۔ کمپنی ایسی صور ت میں ہونے والے نقصانات کی ذمہ دار نہیں۔
- کمپنی گاہک کی رقم کو ایسے ڈپازٹری کے پاس بھی ڈپازٹ کروا سکتی ہے جن کے پاس اس رقم کے حوالے سے سیکوریٹی انٹرسٹ، قانونی حق یا تعلق میں سیٹ آف کرنے کا حق ہو۔
- وہ بینک یا بروکر جس کے ذریعے کمپنی ڈیل کرتی ہے اس کے مفادات گاہک کے مفادات کے الٹ بھی ہو سکتے ہیں۔