ForexTime (FXTM) کو فاریکس کمپنی کی حیثیت سے جو چیز منفرد کرتی ہے وہ ہمارے صارفین کی انفرادی ضروریات پہچاننے اور ان کو بہترین طریقے سے پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔ ہماری ہمہ تن کوشش رہتی ہے کہ آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور کبھی کبھار ایسا ہو بھی جائے تو ہم اسے فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کی خدمت کرنا ہے اور ہم اپنے مقصد کو انتہائی بہترین ہم اپنے مقصد کو انتہائی بہترین انداز میں پورا کرتے ہیں۔
ایک ایسی بین الاقوامی کمپنی ہونے کے ناطے جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ کی نمائندگی کرتی ہے، دنیا بھر میں موجود ہمارے تمام صارفین تک رسائی ہمارا ہدف ہوتا ہے۔ کئی زبانوں میں مہارت مواصلاتی سرحدوں کو ختم کرتی ہے اور ہمیں اس قابل کرتی ہے کہ ہم آپ کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کر سکیں۔ ہم دنیا بھر میں موجود اپنے تمام صارفین کی منصفانہ نمائندگی کرتے ہیں اور اس امر کی قدر کرتے ہیں کہ بہت سے صارفین اپنی قومی زبان میں بات کرنے کو سہل سمجھتے ہیں۔ کئی زبانوں میں بات کرنے کی ہماری یہ قابلیت مسائل حل کرنا آسان بناتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ضروریات فوری اور احسن انداز میں پوری کی جاتی ہیں۔
ForexTime (FXTM) میں ہم لا زوال تجارتی سپورٹ فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین بطورِ تاجر بہتر ہو سکیں۔ ہم آپ کو آپ کی تجارتی غلطیوں کا تجزیہ کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ آپ بہتر حکمتِ عملی بنا سکیں اور مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچ سکیں۔ اس کے علاوہ ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہماری مصنوعات کے متعلق آپ کی کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلے کو فوری طور پر سلجھایا جائے اور اس سے نمٹا جائے۔
ForexTime (FXTM) کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار آسان، تیز اور سہل ہے۔ ہم آپ کو رجسٹریشن کے چند آسان مراحل سے گزارتے ہیں اور جیسے ہی آپ ہمیں ہماری مطلوبہ تفصیلات اور کچھ بنیادی ڈاکومنٹس فراہم کر دیتے ہیں آپ کا اکاؤنٹ جس قدر جلد ہو سکے کھول دیا جاتا ہے، اکثر تو اسی دن کھول دیا جاتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی آسان اور سلجھا ہوا طریقہ کار ہے۔
ہم ڈپازٹ جمع کرانے اور نکالنے میں آسانی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ہر صارف اپنے پسندیدہ طریقہ کار سے ڈپازٹ جمع کرانے اور نکالنے میں آسانی محسوس کرتا ہے۔ اس لیے ہم جتنے زیادہ ہو سکے اتنے ڈپازٹ جمع کرانے اور نکالنے کے طریقہ کار بنانے میں کوشاں ہیں۔ ہم اس بات کا خاص خیال رکھیں گے کہ یہ طریقہ کار تیز اور سلجھے ہوئے ہوں تاکہ تجارتی مواقع گنوانے یا پھر اپنے پیسے حاصل کرنے میں تاخیر جیسے مسائل کی وجہ سے آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
ہم آپ کے تجارتی تجربہ کو بڑھانے کے لیے جدید ترین تنکالوجی کا استعمال کرتے ہیں قطع نظر اس کے کہ آپ کون سی ڈیوائس یا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اولین تجارتی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں؛ MT4 اور اس کے بعد آنے والا MT5 جو کہ ہم نے تمام مشہور آپریٹنگ سسٹمز اور جدید ڈیوائسز کے لیے مہیا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم آپ کو آپ کا اپنا ویب ٹریڈر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جو آپ کو مارکیٹوں تک براہِ راست رسائی بذریعہ ویب براؤزر دیتا ہے تاکہ آپ فاریکس مارکیٹ میں موجود شاندار موقعوں کا آسانی اور سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔