FXTM سرمایہ کاری FXTM کی طرف سے ایک جدت انگیز حل ہے جس کے تحت سرمایہ کار حکمت عملی مینیجرز کے ساتھ باہم مربوط اور ان کی حکمت عملیوں کی پیروی کر سکتے ہیں۔ یہ باہمی نشونما اور مواقع کا ایک مرحلہ ہے اور حکمت عملی مینیجر اور سرمایہ کار دونوں کے لئے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے
کوئی بھی صارف جو کسی منتظم کے ساتھ اپنے فنڈز اس مقصد کے ساتھ انویسٹ کرتا ہے کہ اس کا پورٹ فولیو وسیع تر ہو سکے، خطرات کا تکشف پھیلے اور بلآخر اسکے مالیاتی مواقعوں کی پیش قدمی ہو۔
منتظم اکاؤنٹ کا مالک۔ ایک ماہر تاجر جو منافع میں سے کچھ پرسنٹیج منافع حصہ کے عوض دوسرے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنی حکمتِ عملی کا اشتراک کرنے پر آمادہ ہے۔
جب ایک سرمایہ کار اپنے سرمایہ کاری اکاؤنٹ کو "موقوف کریں" بٹن پر کلک کر کہ موقوف کر دیتا ہے تو اس صورت میں اس اکاؤنٹ پر تمام پوزیشنیں بند ہو جاتی ہیں۔
سرمایہ کار "جاری رکھیں" بٹن پر کلک کر کے اپنے سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں تمام ٹریڈنگ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکتا ہے۔ تو اکاؤنٹ کو دوبارہ شروع کرنے سے وہ تمام پوزیشنیں جو منتظم نے کھولی ہوئی ہونگی سرمایہ کار کے اکاؤنٹ میں بھی ظاہر ہونے لگیں گی اور تمام تجارتی سرگرمی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
براہ مہربانی نوٹ کریں کہ معاملات میں جب حکمت عملی مینیجر اکاؤنٹ کا مارجن لیول 100% سے کم ہے تو سرمایہ کاری اکاؤنٹ جاری نہیں رہے گا۔
حکمتِ عملی کی منافع حصہ منافع کی وہ فیصد ہے جو کہ منتظم کو اس کی مثبت کارکردگی کے عوض ملے گی۔ یہ ابتدائی ڈپازٹ کے 30 دن کے بعد ادا کی جاتی ہے اور رقم نکلوانے یا منتظم اکاؤنٹ کے بند ہونے کی صورت میں، ہائر واٹر مارک اصول لاگو ہے۔ مثلاً: اگر ایک سرمایہ کار $10,000 ڈپازٹ کرتا ہے اور 30 دن کے بعد منتظم اسے 50% منافع لوٹا دیتا ہے تو سرمایہ کار کی نئی ایکویٹی $14,000 اگر یہ تصور کیا جائے کہ منتظم کی منافع حصہ منافع کے 20% کے برابر ہے۔ منتظم کے بٹوے میں 1,000 جائینگے ($5,000 کا 20%)۔ اگر منتظم اکاؤنٹ پہلے مہینے نقصان اٹھاتا ہے اور سرمایہ کار کی ایکویٹی $9,000 تک پہنچ جاتی ہے تو منتظم کو کوئی معاوضہ نہیں ملے گا۔ اگر دوسرا مہینہ منتظم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور اکاؤنٹ منافع ظاہر کرتا ہے اور سرمایہ کار کی ایکویٹی بڑھ کر $11,000 (+$2,000) ہوجاتی ہے تو سرمایہ کار کو منافع میں سے 20% ادا کرنے ہونگے یعنی $1,000، کیونکہ یہی سرمایہ کار کا اصل منافع ہے۔
یہ وہ حد ہے جو سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری لیے طے کرتا ہے۔ اگر اس کا سرمایہ اس سطح تک پہنچ جاتا ہے تو اس کی تمام پوزیشنیں بند کر دی جاتی ہیں یا پھر اسے اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کا نوٹیفکیشن موصول ہو جاتا ہے۔
ماہانہ درمیانی وقفہ جو کہ سرمایہ کار کے ابتدائی ڈپازٹ کے دن سے شروع ہوتا ہے اور 30 دن کے دورانیے کے بعد مکمل ہوتا ہے۔ جب پے آؤٹ وقفہ آ جاتا ہے تو منتظم کی منافع حصہ خود بخود منتظم کو ادا کر دی جاتی ہے اگر سرمایہ کار کا اکاؤنٹ پچھلے وقفے کے مقابلے میں نفع بخش پایا گیا ہو۔
وہ تاریخ جب پے آؤٹ وقفہ آن پہنچتا ہے اور منتظم کی منافع حصہ اس اکاؤنٹ میں ادا کر دی جاتی ہے۔
حفاظتی وضع سرمایہ کار کیلئے اپنے فنڈز کو محفوظ کرنے کیلئے ایک مددگار آلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ البتہ ہماری حفاظتی وضع کو استعمال کرنے کے کچھ نقصانات بھی ہیں، جیسے کہ یہ صرف نقصانات ہی نہیں بلکہ منافع کے آگے بھی حد مقرر کر دیتا ہے۔ حفاظتی وضع کو فعال کر کہ سرمایہ کار اپنے سرمائے کو لگ بھگ آدھا کر دیتا ہے۔ مثلاً: ایک سرمایہ کار $10,000 ڈپازٹ کرتا ہے اور حکمتِ عملی 20% کے نقصان کا شکار ہو جاتی ہے۔ حفاظتی وضع کے استعمال کے بنا سرمایہ کار کو $2,000 کا نقصان اٹھانا پڑے گا ($10,000 کا 20%)۔ حفاظتی وضع کے ساتھ، یہ نقصان $1,000 کا رہ جائے گا (0.5 * $2,000)۔ البتہ حفاظتی وضع کو فعال کرنے سے ممکنہ منافع بھی اسی حساب سے کم ہوجائینگے۔
آپ کا سرمایہ کاری کوایفیشنٹ آپ کے اکاؤنٹ میں ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کی مقدار، آپ کے منتظم کے اکاؤنٹ سے موازنہ کر کہ بیان کرتا ہے۔ جب حفاظتی وضع فعال ہو تو آپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں کوایفیشینٹ 0.5 کے فیکٹر سے تجاوز نہیں کر سکتا اس لئے آپ اپنے منتظم کے اکاؤنٹ کے مقابلے میں تقریباً آدھی تجارتی حکمتِ عملی ہی اختیار کر پائینگے جس کا حتمی نتیجہ آدھے خطرات اور منافع کی صورت میں نکلے گا۔ جب حفاظتی وضع فعال نہیں ہوتا تو آپ کے سرمایہ کاری اکاؤنٹ میں کوایفیشنٹ 1 کے فیکٹر سے تجاوز نہیں کر سکتا جس کا مطلب ہے کہ آپ کے خطرات اور مواقع دونوں حکمتِ عملی کے منتظم جتنے ہونگے۔ براہِ مہربانی نوٹ کر لیجئے کہ تمام مقداریں تخمینہ ہیں اور آپ کی موجودہ حالت کی مناسبت سے آپ کا سرمایہ کاری کوایفیشینٹ آپ کی منتخب کردہ مقدار سے کم بھی ہو سکتا ہے۔ مثلاً: آپ کا سرمایہ کاری حکمتِ عملی منتظم کچھ آلات کا 'ن' حجم خریدتا یا بیچتا ہے۔ آپ کا اکاؤنٹ اس آرڈر کو "کوایفیشینٹ ن" کے طور پر ظاہر کرے گا۔
یک حکمت عملی مینیجر کی درجہ بندی کا شمار، اس کے مجموعی منافع منفی حکمت عملی کی منافع حصہ سے کیا جاتا ہے، جبکہ اس میں درجہ ذیل کو مدنظر رکھا جاتا ہے:
خطرے کا درجہ۔ بصورت اگر دو حکمت عملی مینیجر کا ایک ہی منافع ہو، تو جو حکمت عملی مینیجر کم خطرہ کا حامل ہو گا اس کی درجہ بندی زیادہ ہو گی۔
واپسی نکلوانے کا فی صد. واپسی نکلوانے کی فیصد جتنا کم، درجہ بندی اتنی زیادہ
کھلنے کے دن۔ جتنے زیادہ دن ٹریڈ کیا، اتنی زیادہ درجہ بندی
ماہانہ منافع۔ سرگرمی کے آخری 30 دن گزشتہ دن/مہینوں کی نسبت درجہ بندی پر کم اثر رکھتے ہیں۔
منظم کردہ فنڈز. اس موجودہ وقت میں کسی ایک حکمت عملی منیجر اکاؤنٹ کے تحت سرمایہ کاروں کی رقم کی کل رقم۔ یہ اعداد و شمار حکمت عملی مینیجر کی جانب سے فروخت ہونے والے اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلیوں، اس کے ساتھ ساتھ اس حکمت عملی اکاؤنٹ کے تمام فالورز سے سرمایہ کاروں کے پیسوں کے بہاؤ کے ساتھ مطابقت میں روزانہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوں گے۔
منتظم کتنا مقبول ہے۔ اس کا تعین سرمایہ کاروں کی تعداد اور اس کے اکاؤنٹ میں فی الوقت موجود فنڈز کی مقدار سے کیا جاتا ہے۔
منتظم اکاؤنٹ سے منسلک خطرات کی سطح کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے خطرات سب سے کم ہوں اسے "محتاط" اور جس کے سب سے زیادہ ہوں اسے "جارح" کہا جاتا ہے۔
ایک مخصوص عرصے تک روزانہ کی وصولیوں کی اوسط، خواہ مثبت ہو یا منفی۔ جتنی پراّنی (غیر یقینی) کم ہوگی منتظم کی حکمتِ عملی اتنی ہی محتاظ کہلائے گی۔
منتظم کے اکاؤنٹ کے کُل جیتنے والے دنوں میں اوسط منافع کی فیصد کا تخمینہ لگاتا ہے۔
منتظم کے اکاؤنٹ کے کُل ہارنے والے دنوں میں اوسط نقصان کی فیصد کا تخمینہ لگاتا ہے۔
منتظم کے اکاؤنٹ کے منافع/نقصان کی اوسط پرسنٹیج کا تخمینہ لگاتا ہے۔
منتظم کی تجارتی کارکردگی کا ایک بہتر تخمینہ اس کے خطرات مول لینے کے حساب سے۔ Manager اکاؤنٹس جن کا شارپی تناسب سب سے زیادہ ہے، خطرات کے کم تکشف کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مزہ اٹھاتے ہیں۔
ڈراء ڈاؤن کی انتہاء ہونے کے بعد منتظم کی حکمتِ عملی کے مؤثر پن کا تقابل کرتا ہے۔ اگر وصولی فیکٹر منفی میں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ منتظم کی حکمتِ عملی ابھی انتہائی ڈراء ڈاؤن سے بحال نہیں ہو پائی ہے۔
انتہائی نقصان کی پرسنٹیج جو کسی پورٹ فولیو نے منتظم کے ساتھ سرمایہ کاری کر کہ اٹھائی ہے۔ اس کا حساب مخصوص دورانیے میں حکمتِ عملی کے نشیب و فراز کی ویلیوز کے درمیان کا فرق نکال کر لگایا جاتا ہے۔