اپنے اکاؤنٹس کے درمیان فنڈز کا ٹرانسفر کیسے کریں
- اوپر دیے گئے مینیو میں سے "اندروںی ٹرانسفرز" کا انتخاب کیجیے۔ ایک فارم کھل کر سامنے آجائے گا اور اس بات کو یقینی بنایئے کہ آپ نے اس فارم میں "ٹرانسفر کی قسم" میں "اندرونی ٹرانسفر" کو منتخب کیا ہے۔ وہ اکاؤنٹ منتخب کیجیے جس سے آپ فنڈز ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں اور پھر "تجارتی اکاؤنٹ" کو "ٹرانسفر کے طریقہ کار" کے طور پر منتخب کیجیے۔ جتنی رقم آپ کو ٹرانسفر کرنی ہے اسے منتخب کیجیے، رقم ٹرانسفر کو منتخب کیجیے اور کنفرم پر کلک کیجیے۔
- آپ کو آپ کے اس موبائل فون/ ای میل ایڈریس پر ایک "پے منٹ پاسورڈ" موصول ہوگا جس کو آپ نے ہمارے پاس رجسٹر کروایا ہوا ہے۔ ٹرانسفر کی درخواست کو مکمل کرنے کے لیئے اپنا پاسورڈ دیئے گئے خانے میں ڈالیے۔
- آپ اپنے ٹرانسفر کا سٹیٹس "My FXTM ہسٹری" میں دیکھ سکتے ہیں۔
ٹرانسفر کی شرائط
پراسیسنگ ٹائم: ٹرانسفرز انتہائی برق رفتار ہیں اس لیے پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آنے میں صرف چند منٹ ہی لگتے ہیں۔ ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ ٹرانسفر میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑے۔ کسی بھی صورت میں برائے مہربانی ہم سے رابطہ کیجیے تاکہ ہم مسئلے سے فوراً نمٹ سکیں۔
کمیشن: کوئی نہیں
اضافی معلومات
برائے مہربانی اپنے تجارتی اکاؤنٹس کے درمیان ٹرانسفر کرتے ہوئے درج ذیل نکات کو ذیرِ غور رکھیے:
- (OTW) over-the-weekend تیسری پارٹی کے تجارتی اکاؤنٹس کو فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتا، ٹرانسفر صرف انہی اکاؤنٹس کے درمیان ہوگا جو آپ کے نام پر رجسٹر ہیں۔
- ٹرانسفرز EUR اور GBP ،USD کے علاوہ اور کسی کرنسی میں نہیں ہو سکتے۔ آپ MyFXTM پر ہمارے کنورژن ریٹس کی ڈیلی اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔