دنیا کی سب سے بڑی منڈی
زرمبادلہ کی مارکیٹ دو کرنسیوں کا تبادلہ کرنے کی اجازت دیتی ہے، یہ عمل ایک تبادلے کی شرح پر کیا جاتا ہے جو تیرتی ہوئی یا مقررہ کردہ ہوتی ہے۔ اس سے پوری دنیا کے کاروباروں کو تمام کرنسیوں میں لین دین مکمل کرنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ کرنسیوں کو مختلف ممالک سے پیداوار درآمد کرنے کے لئے تبادلہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، مثال کے طور پر: انگلینڈ میں شراب کا ایک ٹریڈر فرانس سے شراب خریدنے کے لئے اپنے پاؤنڈ سٹرلنگ (GBP) کا یورو (EUR) سے تبادلہ کرتا ہے۔ تبادلہ کی جانے والی کرنسیاں تمام بین الاقوامی ٹریڈز کے لئے ایک بنیاد ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ کے برعکس، فاریکس مارکیٹ غیر مرکزی ہے – جس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کوئی مرکزی ٹریڈنگ علاقہ نہیں ہے۔ بیشتر زرمبادلہ کے لین دین کو بینکوں کے ذریعہ، ان کے کلائنٹس کی جانب سے، ورائے دکان (OTC) انجام دیا جاتا ہے۔
یہ سب گولڈ معیاری زر کے نظام کے ساتھ 1875 میں شروع ہوا تھا۔ ہمارے موجودہ نظام کی پیدائش سے قبل، گولڈ اور سلور کا اشیاء اور خدمات کے عوض تبادلہ کیا جاتا تھا۔ مسئلہ یہ رہا کہ سپلائی کی بنیاد پر گولڈ کی قدر میں تبدیلی آ چکی ہے – اگر کوئی نیا ماخذ دریافت ہوا، تو گولڈ کی قدر کم ہو جائے گی۔ بالاآخر، مختلف ممالک نے ایک اونس گولڈ کے لئے اپنی کرنسی کی ایک مقدار کو مقرر کرنا شروع کر دیا تھا۔ ان رقوم کے درمیان فرق تبادلہ کی شرح تھا۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد اس نظام کا خاتمہ ہوتا گیا، اور کئی سالوں کے بعد کرنسیوں کو گولڈ سے مقرر نہیں کیا جاتا تھا۔
فاریکس ٹریڈنگ کو خصوصی طور پر بینکوں اور فاریکس بروکرز کے ذریعے مکمل کیا جاتا تھا۔ تاہم، جیسے جیسے ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے، فاریکس ٹریڈنگ کہیں زیادہ قابل رسائی بن گئی ہے۔ انفرادی ٹریڈرز اب اپنے اسمارٹ فونز سے فاریکس مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اور دوران سفر بھی ٹریڈز مکمل کر سکتے ہیں۔
آج، فاریکس مارکیٹ دن میں 24 گھنٹے، ہفتہ کے 5 دن کھلی رہتی ہے۔ سب سے پہلے منڈیاں پیر کی صبح نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھلتی ہیں، اور آخری بندش 5pm (ET) جمعہ کو نیو یارک میں ہوتی ہے۔
کرنسی کی ٹریڈنگ کیسے کام کرتی ہے؟
کرنسی ٹریڈنگ، جسے فاریکس ٹریڈنگ بھی کہا جاتا ہے، متفقہ قیمت پر دو فریقوں کے مابین کرنسیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔ ٹریڈنگ کرنے والے فریقین مالیاتی ادارے، ملٹی نیشنل کارپوریشنز، بینک، مرکزی بینک، ہیج فنڈز، منی چینجرز، انشورنس کمپنیاں، قیاس آرائیاں کرنے والے یا انفرادی ٹریڈرز بھی ہو سکتے ہیں۔
کرنسی ٹریڈنگ جوڑوں میں کی جاتی ہے۔ کرنسی کا جوڑا ایک اساس اور ایک کوٹ/نرخ کرنسی پر مشتمل ہوتا ہے – مثال کے طور پر، EUR/USD کرنسی کا جوڑا EUR پر مشتمل ہوتا ہے، جو اساس کرنسی کی نمائندگی کرتی ہے، اور USD جو کوٹ/نرخ کرنسی کی نمائندگی کرتی ہے۔ EUR/USD کا 1.1630 پر تبادلے کی شرح کا سادہ الفاظ میں یہ مطلب ہے کہ ایک یورو خریدنے کے لئے، آپ کے پاس امریکی ڈالر میں 1.1630 کے برابر رقم ہونے کی ضرورت ہے۔
فاریکس ٹریڈنگ کا حتمی ہدف منڈیوں کی صحیح سمت کی نشاندہی کرنا ہے۔ یہ سب مالیاتی انسٹرومنٹ کو کم پر خریدنے اور پوزیشن کو زیادہ پر بند کرنے یا ایک مالیاتی انسٹرومنٹ کو زیادہ پر فروخت کرنے اور پوزیشن کو کم پر بند کرنے کے بارے میں ہے۔
شروع کرنے کے لئے، ٹریڈرز کرنسیوں کو ٹریڈ کرنے کے لئے ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کرتے ہیں۔ انتخاب کے لئے بہت سے مختلف ٹریڈنگ پلیٹ فارمز موجود ہیں، جس میں MetaTrader بھی شامل ہے
ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کا صارف دوستانہ پن اور 24 گھنٹوں/ہفتے کے پانچ دنوں کا ٹریڈنگ شیڈول کرنسی ٹریڈنگ کو انتہائی پُرکشش بناتا ہے۔ منڈیوں کی زیادہ لیکوئیڈیٹی کا مطلب ہے کہ ٹریڈرز اپنی مطلوبہ قیمت پر تقریباً کوئی بھی والیم ٹریڈ کر سکتے ہیں، اور قیمت میں ساز باز کا سامنا ہونے کا امکان نہیں ہے۔
اگر یہ کافی نہ ہو تو، روزانہ تقریباً $5 ٹریلین کا کاروبار، لیوریج کی دستیابی، اور کچھ بروکرز کی طرف سے فراہم کردہ تعلیمی وسائل پوری دنیا کے بہت سارے ٹریڈرز کو راغب کرتے ہیں۔
بہت ساری مختلف حکمت عملیاں ہیں جنہیں ٹریڈرز کے درمیان عام استعمال کیا جاتا ہے:
ہمارے فاریکس ٹریڈنگ حکمت عملیاں صفحے پر مزید دریافت کریں۔
مقامی اور UTC وقت میں فاریکس مارکیٹ سنٹرز ٹائم زونز
نیوزی لینڈ
NZDFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-17:00UTC +12(+13)
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
آسٹریلیا
آسٹریلوی ڈالرFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-17:00UTC +10(+11)
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
جاپان
JPYFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-17:00UTC +9
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
ہانگ کانگ
ہانگ کانگ ڈالرFX ٹریڈنگ کے اوقات
9:30 - 16:00UTC +8
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
چین
چینی یوآنFX ٹریڈنگ کے اوقات
09:00-17:00UTC +8
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
سنگاپور
SGDFX ٹریڈنگ کے اوقات
09:00-17:00UTC +8
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
انڈیا
INRFX ٹریڈنگ کے اوقات
09:00-17:00UTC +5:30
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
روس
RUBFX ٹریڈنگ کے اوقات
09:30-19:00UTC +3
اوشیانا - ایشیائی فاریکس سیشن
جرمنی
EURFX ٹریڈنگ کے اوقات
07:00-15:00UTC +1(+2)
یورپین فاریکس سیشن
سوئٹزرلینڈ
سوئس فرانکFX ٹریڈنگ کے اوقات
09:00-17:30UTC +1(+2)
یورپین فاریکس سیشن
فرانس
EURFX ٹریڈنگ کے اوقات
09:00-17:30UTC +1(+2)
یورپین فاریکس سیشن
سلطنعت برطانیہ
GBPFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-16:00UTC (+1)
یورپین فاریکس سیشن
ریاستہائے متحدہ امریکہ
USDFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-17:00UTC -5(-4)
شمالی امریکی فاریکس سیشن
ریاستہائے متحدہ امریکہ
USDFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-16:00UTC -6(-5)
شمالی امریکی فاریکس سیشن
کینیڈا
CADFX ٹریڈنگ کے اوقات
08:00-17:00UTC -5(-4)
شمالی امریکی فاریکس سیشن
مثلاً: EUR/USD
EUR = جوڑے میں پہلی کرنسی کو اساس کرنسی کے طور پر جانا جاتا ہے <247/> USD = جوڑے میں دوسری کرنسی کو مقابل کرنسی یا نرخ کرنسی کے طور پر جانا جاتا ہے
تمام بڑے کرنسی کے جوڑے امریکی ڈالر پر مشتمل ہوتے ہیں اور سب سے عام ٹریڈ کیے جانے والے فاریکس جوڑے ہیں۔
EUR/USDیورو/یو ایس ڈالر
USD/JPYیو ایس ڈالر/جاپانی ین
GBP/USDبرطانوی پونڈ/یو ایس ڈالر
USD/CHFیو ایس ڈالر/سوئس فرانک
USD/CADیو ایس ڈالر/کینیڈین ڈالر
AUD/USDآسٹریلوی ڈالر/یو ایس ڈالر
NZD/USDنیوزی لینڈ ڈالر/یو ایس ڈالر
کراسز وہ جوڑے ہیں جس میں امریکی ڈالر شامل نہیں دوسری صورت میں فاریکس "کراسز" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
AUD/CHFآسٹریلوی ڈالر / سوئس فرانک
AUD/JPYآسٹریلوی ڈالر / جاپانی ین
CAD/CHFکینیڈین ڈالر / سوئس فرانک
CAD/JPYکینیڈین ڈالر/ سوئس فرانک
CHF/JPYسوئس فرانک / جاپانی ین
EUR/AUD یورو / آسٹریلوی ڈالر
EUR/CADیورو / کینیڈین ڈالر
EUR/NZDیورو / نیوزی لینڈ ڈالر
GBP/AUDپونڈ اسٹرلنگ / آسٹریلوی ڈالر
GBP/CADپونڈ اسٹرلنگ / کینیڈین ڈالر
GBP/CHFپونڈ اسٹرلنگ / سوئس فرانک
GBP/NZDپونڈ اسٹرلنگ / نیوزی لینڈ ڈالر
NZD/CHFنیوزی لینڈ ڈالر / سوئس فرانک
NZD/JPYجاپانی ین / جاپانی ین
ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں سے کرنسیاں، ان کا بڑی کرنسی کے ساتھ جوڑا بنایا جاتا ہے۔
EUR/TRYیورو/ترکش لیرا
USD/TRYیو ایس ڈالر/ترکش لیرا
USD/SEKیو ایس ڈالر/سویڈش کرونا
USD/NOKیو ایس ڈالر/نارویجین کرون
USD/DKKیو ایس ڈالر/ڈینش کرون
USD/ZARیو ایس ڈالر/ساؤتھ افریقن رانڈ
USD/HKDیو ایس ڈالر/ہانگ کانگ ڈالر
USD/SGDیو ایس ڈالر/سنگاپور ڈالر
USD/THBیو ایس ڈالر/تھائی لینڈ بھات
USD/MXNیو ایس ڈالر/میکسیکن پیسو
سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانیوالی کرنسیاں
یورو
یورپیورو، یورو زون کی سرکاری کرنسی ہے۔
یہ FX مارکیٹ میں ٹریڈ کی جانیوالی دوسری سب سے بڑی کرنسی ہے، جس سے آگے صرف امریکی ڈالر موجود ہے۔ یہ دنیا کی دوسری بڑی ریزرو کرنسی بھی ہے۔
علامت: €
کوڈ: EUR
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | GBP | JPY
ریاست ہائے متحدہ ڈالر
ریاست ہائے متحدہ امریکہUSD ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سرکاری کرنسی ہے۔
سات ممالک امریکی ڈالر کو اپنی سرکاری کرنسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ کے علاوہ، یہ کیریبین میں دو برطانوی اوورسیز علاقوں کی کرنسی بھی ہے۔
علامت: $
کوڈ: USD
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
EUR | GBP | JPY
جاپانی ین
جاپانJPY جاپان کی سرکاری کرنسی ہے۔
ین زرمبادلہ کی منڈی میں تیسری سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانے والی کرنسی ہے، اور اسے پاؤنڈ سٹرلنگ، امریکی ڈالر اور یورو کے ساتھ اکثر ریزرو کرنسی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
علامت: ¥
کوڈ: JPY
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | GBP | EUR
پاؤنڈ سٹرلنگ
سلطنعت برطانیہGBP یونائیٹڈ کنگڈم کی سرکاری کرنسی ہے۔
پاؤنڈ یوکے کی سرکاری کرنسی ہونے کے ساتھ ساتھ جرسی، گورینسی، آئل آف مین، جنوبی جارجیا اور جنوبی سینڈوچ جزیرے، برٹش انٹارکٹک علاقہ اور ٹرسٹان ڈا کنہا کی بھی کرنسی ہے۔
علامت: £
کوڈ: GBP
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | GBP | JPY
آسٹریلوی ڈالر
آسٹریلیاAUD آسٹریلیا کی سرکاری کرنسی ہے۔
آسٹریلیا کی دولت مشترکہ آسٹریلیائی ڈالر کو اپنی سرکاری کرنسی کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ یہ نسبتاً زیادہ شرح سود کی وجہ سے کرنسی کے ٹریڈرز میں مقبول ہے۔
علامت: $
کوڈ: آسٹریلوی ڈالر
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | NZD | GBP | EUR
کینیڈیائی ڈالر
کینیڈاCAD کینیڈا کی سرکاری کرنسی ہے۔
کینیڈائی ڈالر دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ محفوظ رکھی جانے والی کرنسی ہے، اور عام طور پر ملک کے عمومی استحکام کی وجہ سے مرکزی بینکوں میں مقبول ہے۔
علامت: $
کوڈ: CAD
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | EUR | AUD
سوئس فرانک
سوئٹزرلینڈCHF، سوئٹزرلینڈ اور لیچنسٹائن کی سرکاری کرنسی ہے۔
سوئس فرانک کو اطالوی محصور خطہ حیرت انگیز کیمپیون ڈی اٹیلیا کی طرف سے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کرنسی کے سکوں پر سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہونے والی مختلف زبانوں کی وضاحت کے لئے لاطینی زبان میں کندہ کاری کی جاتی ہے۔
علامت: Fr., CHf, SFr
کوڈ: سوئس فرانک
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | EUR | GBP
رینمنبی
چینCNH یا RMB، عوامی جمہوریہ چین کی سرکاری کرنسی ہے۔
یوآن RMB کی بنیادی اکائی ہے۔ CNH یا RMB کی ٹریڈنگ ساحل کے پار (چین سے باہر) منڈیوں میں جبکہ CNY ساحل کے اندر (چین کے اندر) کی جاتی ہے۔
علامت: ¥
کوڈ: چینی یوآن
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
HKD | INR | JPY | USD
سویڈش کرونا
سویڈنSEK، سویڈن کی سرکاری کرنسی ہے۔
کرونا 1873 سے سویڈن کی سرکاری کرنسی رہی ہے اور اسے اکثر سویڈش تاج کہا جاتا ہے کیونکہ سویڈش میں کرونا کا مطلب تاج ہے۔
علامت: kr
کوڈ: SEK
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | EUR
ہانگ کانگ ڈالر
ہانگ کانگHKD، ہانگ کانگ کی سرکاری کرنسی ہے۔
ہانگ کانگ ڈالر زرمبادلہ کی منڈیوں میں تیرہویں سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانے والی کرنسی ہے۔ اس کرنسی کو مکاؤ میں مکاؤ پٹاکا (MOP) کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
علامت: HK$
کوڈ: ہانگ کانگ ڈالر
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | CNH | EUR | GBP
نیوزی لینڈ ڈالر
نیوزی لینڈNZD، نیوزی لینڈ کی سرکاری کرنسی ہے۔
اس کرنسی کو 1967 کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا، اور اس کی مجموعی طور پر دس قسمیں/قدریں ہیں۔ اس کرنسی نے تسلسل کے ساتھ 10 سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی کرنسیوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
علامت: $
کوڈ: NZD
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | AUD | GBP | EUR
سنگاپوری ڈالر
سنگاپورSGD، سنگاپور کی سرکاری کرنسی ہے۔
سنگاپور ڈالر کو بھی برونائی میں قبول کیا جاتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے سنگاپور میں برونائی ڈالر کو حسب معمول قبول کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کی بارہویں سب سے زیادہ ٹریڈ کی جانے والی کرنسی ہے۔
علامت: S$, $
کوڈ: SGD
جس کے ساتھ عموماً ٹریڈ کیا جاتا ہے:
USD | CNH | EUR
مقبول سوالات کا جواب
ایک فاریکس ٹریڈرز کوئی بھی ایسا فرد ہے جو ایک کرنسی کا دوسری کے لئے تبادلہ کرتا ہے۔ انفرادی ٹریڈرز غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کے لئے عام طور پر مختلف پلیٹ فارموں کو استعمال کرتے ہیں۔ ان میں بینک، مالیاتی ادارے، منی چینجرز، یا فاریکس بروکرز شامل ہیں۔ بیشتر ٹریڈز کو براہ راست مکمل کیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹریڈ میں مرکزی ادارے کے بجائے بینک کے ذریعے سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
پپ/PIP "قیمت میں نقطہ" یا نقطہ میں فیصد" کا مخفف ہے اور یہ غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ میں قیمت کی حرکت کی سب سے چھوٹی اکائی ہے۔ مثال کے طور پر، جب EUR/USD کی زر مبادلہ کی شرح 1.1550 سے 1.1552 پر منتقل ہوتی ہے، تو کرنسی جوڑے میں 2 پپس (یا 0.0002) کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس اسکیلپنگ ایک ٹریڈنگ حکمت عملی ہے جس کا مقصد منڈی میں قیمت میں معمولی حرکت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اسکیلپ ٹریڈرز دن کے دوران قیمت کی حرکات کو ہدف بنائیں گے اور منڈی کے چھوٹے چھوٹے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے صرف تھوڑے وقت کے لئے پوزیشنز کو تھام کر رکھیں گے۔ فوریکس اسکیلپرز کو پورے دن میں منڈیوں کی نگرانی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
فوریکس لیوریج بروکرز کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے تاکہ ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کر سکیں۔ فاریکس مارکیٹ دیگر منڈیوں کے مقابلے میں زیادہ لیوریج کی پیشکش کرتی ہے، اور اس سے ممکنہ ٹریڈرز کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔ لیوریج ٹریڈرز کو معمولی رقوم جمع کرانے اور زیادہ والیم میں ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب بالآخر کسی ٹریڈ پر ممکنہ منافع کو بڑھانے کے لئے پیسے ادھار لینا ہے، لیکن اس سے مراد نقصانات میں بھی اسی طرح سے اضافہ ہونا ہے۔
آسک قیمت اور بولی قیمت کے درمیان فرق کو اسپریڈ کہا جاتا ہے۔ اسپریڈ لین دین کی لاگت کی نمائندگی کرتی ہے؛ اسپریڈ جتنی کم، لاگت اتنی ہی کم ہوگی۔ ایک اسپریڈ کو متعدد عوامل سے متاثر کیا جاتا ہے: اثاثے کی فراہمی، اسٹاک کی ٹریڈنگ سرگرمی، اور کسی خاص اثاثہ میں کل طلب یا نفع سے۔
ہیجنگ ایک ایسی تکنیک ہے جسے قیمت میں مخالف اتار چڑھاو کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سرمایہ کار اور ٹریڈر زر مبادلہ کی شرح میں تبدیلی واقع ہونے پر اپنی پوزیشن کو خطرے سے بچانے کے لئے فاریکس ہیج/باڑ بندی کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کے اختیارات ایک عام ہیجنگ کا طریقہ کار ہیں، اور ٹریڈرز کو مستقبل کے زر مبادلہ کی شرح پر خرید و فروخت کا موقع مہیا کرتے ہیں۔
سواپ سے مراد فقط ایک کرنسی کا دوسری سے تبادلہ ہے۔ کسی بعد کی تاریخ میں، وہ دو فریقین جنہوں نے تبادلہ کیا وہ ایک آگے کی شرح کے ساتھ اپنی اصل کرنسی واپس حاصل کریں گے۔ آگے کی شرح ایک مخصوص تبادلہ شرح میں مقفل ہو جاتی ہے اور اس لئے ایک باڑ بندی کے طور پر کام کرتا ہے۔ سواپ مختلف مالیاتی انسٹرومنٹ میں نمایاں طور پر مختلف ہوتا ہے۔
ڈرا ڈاؤن ایک سرمایہ کاری کی قدر میں نسبتاً عروج اور نسبتاً زوال کے درمیان فرق ہے۔ کسی نئی بلندی پر پہنچنے کے بعد، ڈرا ڈاؤنز سابقہ عروج اور سب سے چھوٹے زوال کے درمیان فیصد کی تبدیلی کو ٹریک کرتے ہیں۔ اس طرح سے، ڈرا ڈاؤنز کسی مخصوص اثاثے کے مالی خطرے کا تعین کرنے کے لئے مفید ہیں۔
سلیپیج سے مراد کسی ٹریڈ کی درخواست کردہ قیمت اور قیمت جس پر اسے آخرکار عملدرآمد کیا جاتا ہے کے درمیان کا فرق ہے۔ سلیپیج عام طور پر اس وقت پائی جاتی ہے جب منڈی میں خاص طور پر اتار چڑھاؤ ہو رہا ہو، اور اس وقت کے دوران قیمتیں تیزی سے بڑھی ہوں جو وقت ٹریڈ کا آرڈر کرنے اور اسے مکمل کرنے میں صرف ہوتا ہے۔ سلیپیج سے مثبت اور منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ بنیادیات کو سمجھنا
فاریکس ریزروز غیر ملکی کرنسی ہیں جو مرکزی بینک کے پاس زیادہ سے زیادہ لچک اور نرمی دینے کے لئے رکھے جاتے ہیں۔
ریزرو کوئی بھی ایسی کرنسی ہے جو اس فنانشل اتھارٹی کے پاس ہوتی ہے جسے مرکزی بنایا گیا ہے۔ ریزرو اثاثوں کو منڈی کے جھٹکے برداشت کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے اگر کسی مخصوص کرنسی کی قدر کم ہو جاتی ہے یا اچانک گر جاتی ہے۔ بہت زیادہ غیر ملکی کرنسی ریزرو سے بالآخر مراد تبادلہ کی شرح کے اتار چڑھاؤ سے کم خطرات کا وابستہ ہونا ہے۔
فوریکس ریزروز کو عام طور پر امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ سٹرلنگ، یوروز، چینی یوآن یا جاپانی ین رکھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کرنسیاں زرمبادلہ کی منڈی میں سب سے زیادہ عام ہیں۔
فاریکس سگنلز عام طور پر صاحب علم اور تجربہ کار سگنل فراہم کنندگان کی طرف سے جاری کردہ ٹریڈ پیشنگوئیاں ہیں۔
یہ سگنلز تکنیکی تجزیہ یا خبروں کے واقعات کے ایک سلسلے پر مبنی ہوتے ہیں، اور ٹریڈرز کے یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ کیا انہیں کرنسی کے جوڑے کو خریدنا یا فروخت کرنا چاہیے۔ ڈے ٹریڈرز خاص طور پر اپنی اگلی ٹریڈ سے متعلق بتانے کے لئے متعدد فاریکس سگنلز استعمال کر سکتے ہیں۔ فاریکس سگنل سسٹمز یا تو دستی یا خودکار سگنلز تیار کرتے ہیں۔
دستی نظام میں، ٹریڈرز فعال طور پر سگنلز تلاش کرتا ہے اور اس کا مطلب نکالتا ہے کہ آیا خریدنے یا فروخت کرنے کا انتخاب کرنا ہے۔ ایک خودکار نظام میں، سافٹ ویئر سگنل کی نشاندہی کرتا ہے اور پروگرام شدہ جواب بناتا ہے۔
غیرملکی زرمبادلہ وہ منڈی ہے جہاں ایک کرنسی کا دوسری کے لئے تبادلہ کیا جاتا ہے۔ یہ ہمیشہ جوڑے میں کیا جاتا ہے؛ مثال کے طور پر اگر کوئی ٹریڈر یورو خریدنا اور امریکی ڈالر فروخت کرنا چاہتا ہے، تو وہ EUR/USD کرنسی جوڑے کی ٹریڈنگ کرے گا۔
اسی طرح اگر کوئی ٹریڈر امریکی ڈالر بیچنا اور جاپانی ین خریدنا چاہتا ہے تو وہ USD/JPY جوڑے کو ٹریڈ کرے گا۔ کرنسی جوڑے کی قیمت کو زر مبادلہ کی شرح کہا جاتا ہے۔ اس کا تعین سیاسی، معاشی اور ماحولیاتی عوامل سے کیا جاتا ہے۔
زرمبادلہ میں لین دین عام طور پر بڑے والیم میں کیے جاتے ہیں۔ غیر ملکی زرمبادلہ کی منڈی کا کوئی فزیکل مقام نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے اسے لا مرکزی منڈی کہا جاتا ہے۔ یہ دن میں 24 گھنٹے، ہفتے میں 5 دن کھلی رہتی ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے۔
فاریکس بنیادی تجزیہ کیا ہے؟
یہ بنیادی انڈیکیٹرز ہیں جو بلاواسطہ یا بالواسطہ کسی کمزور یا مضبوط معیشت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
گراس نیشنل پروڈکٹ (GNP) اور گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (GDP) پر مبنی کلاں معاشیاتی انڈیکیٹرز کو کسی معیشت کی کارکردگی کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد اس ڈیٹا کو رپورٹس میں جاری کر دیا جاتا ہے جس کے کسی ملک کی کرنسی پر بڑے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ GNP اور GDP کے علاوہ، کچھ بڑے مائیکرواکنامکس یہ ہیں:
اس قسم کے واقعات کے بلاواسطہ یا بالواسطہ نتائج ہوتے ہیں، یا چاہے وہ دنیا بھر کے لئے یا کسی مخصوص ملکوں کے لئے ہوں۔
جغرافیائی سیاسی واقعات کے ایکویٹی اور کرنسی کی منڈیوں پر نفسیاتی اور جذباتی نتائج واقع ہوتے ہیں۔
ایسے کچھ واقعات کی چند مثالوں میں یہ شامل ہیں:
گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (GDP) ایک مالیاتی معاشی اشارہ ہے جو کسی مخصوص مدت کے دوران، کسی ملک میں تیار کردہ اشیاء اور خدمات کی مجموعی قدر کی پیمائش کرتا ہے۔
GDP سب سے اہم اشاروں میں سے ایک ہے، اور اسے کسی قوم کی مجموعی معاشی صحت کا تعین کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تعمیراتی اخراجات، سرکاری مصارف اور سرمایہ کاریاں سبھی ملک کے مجموعی GDP میں ایک کردار ادا کرتی ہیں۔ افراط زر ایک معاشی اشارہ ہے جو کسی ملک کی بڑی اشیاء اور خدمات کے لئے قیمتوں میں اضافے کی پیمائش کرتا ہے۔
شرح جس پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس شرح کو بیان کرتی ہے جس پر کرنسی کی قوت خرید گر رہی ہوتی ہے۔ ہموار معیشت کو برقرار رکھنے کے لئے، مرکزی بینکوں کا مقصد افراط زر کو محدود کرنا اور تفریط زر سے بچنا ہے۔
فاریکس سگنل فراہم کنندگان کون ہیں؟
فاریکس سگنل، فاریکس ٹریڈ کے لئے ایک تجویز کردہ داخلی یا خارجی نقطہ ہوتا ہے، جس میں عام طور پر ایک مخصوص قیمت اور وقت کی نشاندہی کی گئی ہوتی ہے۔ فاریکس سگنلز کو ماہر کمپنیوں یا متعدد صاحب علم اور تجربہ کار ٹریڈرز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ خدمات مفت ہو سکتی ہیں یا کسی معاوضے کے ساتھ آ سکتی ہیں – زیادہ تر بروکر اپنے خود کے فاریکس سگنلز مفت میں یا کم قیمت پر مہیا کرتے ہیں۔
ٹریڈرز پلیٹ فارم پر کسی بھی سگنل فراہم کنندہ کے لئے کارکردگی کے نتائج دیکھ سکتے ہیں، اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں مستقبل کی ٹریڈ سفارشات کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اپنی حکمت عملیوں کی حفاظت کرنے والے فراہم کنندگان کی وجہ سے، ٹریڈرز کو سگنل فراہم کنندہ کی آنکھیں بند کر کے پیروی کرنا پڑ سکتی ہے۔
کچھ بروکرز فاریکس سگنل کے تصور کو متعدد تکنیکی آلات کے ساتھ ایک عظیم فاریکس ٹریڈنگ نظام میں ضم کر کے، فاریکس سگنلز پر اپنی خود کی منفرد تدابیر کی پیشکش کرتے ہیں۔ FXTM ٹریڈنگ سگنلز ایک ایسی ہی مثال ہے۔
FXTM ٹریڈنگ سگنلز ٹریڈرز کو منڈی میں ٹریڈگ مواقع تلاش کرنے کے لئے ٹول استعمال کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔۔
FXTM ٹریڈنگ سگنلز کی خصوصیات میں یہ شامل ہیں:
FXTM ٹریڈنگ سگنلز کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
عام فاریکس انڈیکیٹرز
ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹس
ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس ان ٹریڈرز کے لئے بہترین ہیں جو بنیادوں کو قائم کرنے اور اپنی تکنیک پر کام کرنے کے متلاشی ہیں۔ لائیو اکاؤنٹ پر آغاز کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ یہ پتہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے لئے کون سی تکنیک بہترین کام کرتی ہے تو اس میں اصلی رقم کے کھونے کا امکان موجود ہوتا ہے۔
لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر جانے سے پہلے، کچھ مختلف نقطہ نظر کو آزمانا، اور ڈیمو اکاؤنٹ سے پریکٹس کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹس ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈنگ کی مہارتوں کو تیار کرنے اور آزمانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ اس میں اس قسم کے خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جیسے آپ کو لائیو اکاؤنٹ میں کرنا پڑتا ہے۔
ٹریڈرز جو لائیو منڈیوں میں آنے سے پہلے اپنی ٹریڈ میں سلوٹوں کو ہموار کرنا چاہتے ہیں ان کے منتخب کرنے کے لئے بہت سارے ڈیمو اکاؤنٹس موجود ہیں۔
آپ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ڈیمو اکاؤنٹ پر مختلف قسم کے تجزیہ اور اشاروں کے ساتھ تجربہ کرنے کے بعد، اب وقت آگیا ہے کہ لائیو اکاؤنٹ پر جائیں اور اصلی پیسوں سے ٹریڈنگ شروع کریں! ڈیمو اکاؤنٹس پریکٹس کے لئے سب سے بہترین ہیں، لیکن لائیو اکاؤنٹس فاریکس مارکیٹس کے تمام حقیقی فوائد کی پیشکش کرتے ہیں۔
جب ٹریڈرز براہ راست منڈیوں میں جانے کے لئے تیار ہوں، تو ایک ٹریڈنگ حکمت عملی جو ان کے لئے کام کرتی ہے اسے تشکیل دینے کے بعد، وہ اپنا پہلا لائیو اکاؤنٹ تشکیل دے سکتے ہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹس کی طرح، اپنی ٹریڈنگ کو ڈیمو سے لائیو پر اپ گریڈ کرنے کے متلاشی ٹریڈر کے لئے ایک بڑی تعداد میں اختیارات دستیاب ہیں۔
سٹینڈرڈ
اکاؤنٹ
سینٹ
اکاؤنٹ
حصص
اکاؤنٹ
Advantage
اکاؤنٹ
Advantage زیرو
اکاؤنٹ
FXTM پرو
اکاؤنٹ
ٹریڈنگ میں خطرہ شامل ہوتا ہے۔ آپ کا سرمایہ خطرہ سے دوچار ہے۔
مفت آن لائن ٹریڈنگ ٹولز اور سافٹ ویئر جو ہر ٹریڈرز کو استعمال کرنا چاہئے
تکنیکی تجزیہ کے لئے مختلف اقسام کے ٹریڈنگ ٹولز:
جب روزانہ تجزیہ کے لئے صحیح ٹول تلاش کرنے کی بات ہو، تو ایک ٹریڈرز کے پاس انتخاب کرنے کے لئے تکنیکی تجزیہ کا ایک وسیع سلسلہ موجود ہوتا ہے۔
معروف انڈیکیٹرز میں شامل ہیں: منتقلی کی اوسط انڈیکیٹر، جو ٹریڈرز کی رجحان کی سمتوں کی شناخت کرنے میں مدد کرنے کے لئے قیمت کے اتار چڑھاؤ کو فلٹر کرتا ہے، اور بولنگر بینڈز، جو منتقلی کی اوسط سے دو معیاری انحراف دور، دو لکیروں کو تشکیل دیتے ہیں۔
اعداد و شمار کے تصورات پر مبنی اوسیلیٹرز ٹریڈرز کے ٹول کٹ میں ایک اور عام اضافہ ہیں۔ اوسیلیٹرز کو یہ اندازہ لگانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے کہ آیا کسی اثاثے کو زیادہ خریدا یا زیادہ فروخت کیا گیا ہے۔ مشہور اوسیلیٹرز میں RSI (متناسب قوت اشاریہ)، MACD (منتقل کی اوسط ارتکاز/انحراف)، مومینٹم، اسٹاکسٹک اور ADX (اوسط سمتی حرکت اشاریہ)۔
منڈیوں میں اہم موڑ کی نشاندہی کرنے اور چارٹ نمونوں کا تجزیہ کرنے کے لئے، فاریکس ٹریڈرز سپورٹ اور مزاحمت کو، فبونیکی ریٹریسمنٹ ٹولز اور جاپانی کینڈل اسٹک پیٹرنز کے ساتھ عام طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ان کے علاوہ، دیگر فاریکس ٹریڈرز ہیڈ اینڈ شولڈر، ڈبل ٹیپ/ڈبل بوٹمز، سمت چارٹ پیٹرنز کو استعمال کرنے کی ترجیح دیتے ہیں اور رجحانات کے نمونوں کی شناخت کرنے کے لئے رجحان کی لکیریں کھینچتے ہیں۔
بہت سے فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہیں جن سے کوئی ٹریڈر انتخاب کر سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ کی ماہانہ سبسکرپشن ہوتی ہے، لیکن بیشتر مفت میں دستیاب ہیں۔ کچھ مشہور فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم فراہم کاروں میں زولوٹریڈر، نینجاٹریڈر اور ٹریڈنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
کچھ سب سے مشہور فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارمز یہ ہیں:
فوریکس کی کلیدی شرائط، بنیادی ٹریڈنگ اصطلاحات، تکنیکی تجزیہ کے تصورات، نظم و ضبط کی اہمیت، خطرے کا انتظام اور بہت کچھ ہمارے تعلیمی ویڈیوز کو دیکھ کر سیکھیں۔
FXTM میں، ہم آپ کے لئے اور ہمارے ساتھ ٹریڈ کرنے والے ہر ایک فرد کے لئے ابتدا کرنے والے اور ایڈوانس ٹریڈرز کے لئے زبردست فاریکس ٹریڈنگ کے تعلیمی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں۔
فاریکس تعلیمی ویڈیوزہمارے مختصر اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی تعلیمی ویڈیوز کے ساتھ کلیدی فاریکس ٹریڈنگ اور تکنیکی تجزیہ کے تصورات سیکھیں۔
فاریکس ٹریڈنگ کی مختصر ویڈیوزکوئی بھی فاریکس تعلیم اچھی فرہنگ کی مدد کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ اسی وجہ سے ہم نے فاریکس اصطلاحات کی ہماری مکمل لغت کو مرتب کیا ہے تاکہ آپ کی ان گنت اصطلاحات پر جانے میں مدد کی جا سکے جن کا آپ کو فاریکس کی صنعت میں سامنا ہوگا۔
ہماری فرہنگ چیزوں کو آسان بناتی ہے اور بڑی تعداد میں کلیدی فاریکس اصطلاحات کا احاطہ کرتی ہے۔ آپ کی ضرورت کے تمام تکنیکی ذخیرہ الفاظ سے لیس فاریکس منڈیوں میں شروعات کریں!
فاریکس فرہنگہمارا سرمایہ کاری کا دوری جدول ایک آسان جدول ہے جو سب سے اہم سرمایہ کاری کی اصطلاحات کو پیش کرتا ہے، جسے استعمال میں آسانی کے لئے سادہ زمروں میں منقسم کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاری کا دوری جدولہمیں یقین ہے کہ بہترین ٹریڈر پڑھا لکھا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ٹریڈرز کو FXTM تعلیمی مضامین کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ کے بارے میں اپنے علم کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
فاریکس تعلیمی مضامینہمارے ہیڈ آف ایجوکیشن کا تحریر کردہ، یہ سلسلہ ٹریڈرز کی ایک اصطفائی موضوعات کے سلسلے میں – بٹ کوائن مائننگ سے لے کر مندے اور تیزی کے رجحان کے پلٹاؤ تک رہنمائی کرتا ہے۔
ہمارے مضامین نئے سیکھنے والوں اور ایڈوانس ٹریڈرز دونوں کو فاریکس کے بنیادی اصولوں سے متعلق متعلقہ بصیرت دینے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ کیا کسی مخصوص فاریکس عنوان کو سمجھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، یا صرف مزید دریافت کرنا چاہتے ہیں؟ ہمارے رہنما کتابچہ اور فاریکس ٹریڈنگ حکمت عملیوں کے ساتھ مزید تلاش کریں
ٹریڈنگ میں خطرہ شامل ہوتا ہے۔ آپ اپنا سرمایہ کھو سکتے ہیں۔
اوپر سکرول کریں